جسٹس قاضی فائض عیسیٰ چیف جسٹس بنیں گے، مریم نوازکا دعویٰ

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائض عیسی انشاللہ چیف جسٹس بنیں گے، ان کے خلاف سازش کی گئی۔مریم نواز اپنی اور والد میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف سازش کی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پورے دن کی کارکردگی یہ ہے کہ آفیسر ز کو بلا کر کہتے ہیں

فلاں کو گرفتار کر لو اور فلاں کے خلاف مقدمہ کر دو ، اس سے بھی بڑی بات یہ ہے کہ جو قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہواہے ، جس طرح پرائم منسٹر ہاؤس میں بیٹھ کر ایک جج کے اوپر جو کہ چیف جسٹس بنے گا انشاءاللہ آنے والے وقت میں ، آپ نے اس کے خلاف سازش کی ، آپ نے کہا کہ اس کو گرفتار کرو، یہ بہت سنگین معاملہ ہے ، ہم اس کو ایسے نہیں جانے دیں گے ، پاکستان کی تاریخ میں ایسا وقت کبھی نہیں آیا ، ن لیگ اس کو نہیں جانے دے گی ، عدلیہ سے یہ درخواست کر رہی ہوں کہ اس معاملے کو خود دیکھیں ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے ، فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں ، آج میں فخر محسوس کرتی ہوں کہ انہوں نے کھڑے ہور کر مقابلہ کرتے ہوئے اسے بے نقاب کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتے ہیں ، اداروں کے سربراہوں کو کہا جارہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ کرو ، سیاسی انجینئرنگ کے لیے ادارے استعمال کیےجارہے ہیں ، جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے ، جسٹس شوکت عزیز کی بات سنی جائے اور انہیں انصاف دیا جائے ، اب تو بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے ، حکومت میں ہوتے ہوئے ان کیخلاف بڑی بڑی گواہیاں آرہی ہیں ، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا ، ہرمحاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی ، پاکستان میں عوام پر مہنگائی اور لاقانونیت کا عذاب آیا ہوا ہے ، ہر محاذ پر ان کو نااہلی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button