وزیراعظم عمران خان فرخ حبیب پر مہربان ، اہم وزارت سے نواز دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرخ حبیب کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔فرخ حبیب تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، اور میڈیا پر اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے نظر آتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) کے صدر بھی رہے ہیں،

جب کہ 2018 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ رواں ماہ ہی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سے ہٹا کر ان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری دی تھی، جب کہ وفاقی حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے کر شوکت ترین کو وزیرخزانہ حماد اظہر کو وزارت توانائی، عمرایوب کو وزیراقتصادی امور اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار کے قلمدان سونپے گئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button