موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے باوجود خانہ کعبہ میں طواف کا سلسلہ جاری،روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے باوجود خانہ کعبہ میں طواف کا سلسلہ جاری، مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے کئی علاقے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کی زد میں، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے کے دوران بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ طوفانی بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔ جبکہ منگل کے روز خانہ کعبہ میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

آخری اطلاعات تک مکہ مکرمہ میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ موسم کی اس صورتحال کے باوجود طواف اور نماز ادائیگی کا سلسلہ بھی نہیں رکا۔دوسری جانب سعودی عرب میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد شہریوں کو خراب موسم میں گھروں سے کم سے کم باہر نکلنے کی تلقین کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت سعودی عرب کے کئی علاقے سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔واضح رہے لہ سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے، اپریل میں بھی خاصی گرمی ہوتی ہے۔ تاہم رمضان المبارک کا یہ مہینہ سعودیہ پر موسم کے اعتبار سے بڑی رمت بن کر نازل ہوا ہے۔ رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران مملکت میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے سے گرمی کازور ٹوٹ گیا ہے۔گزشتہ کئی روز سے متعدد مقامات پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کئی مقامات پر برف باری اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشی کی خبر سُنا دی ہے جس کے مطابق اب رمضان کا دوسرا ہفتے بھی پورے کا پورا بارشوں اور ژالہ باری میں گزر جائے گی۔ گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز سے رواں ہفتے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی اور مطلع ابر آلود رہنے سے گرمی کی لہر قابو میں رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ، عسیر، باحہ اور جازان میں تیز ہوائیں چلنے کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح مدینہ، تبوک، الجوف اور شمالی

ریجن میں بھی بارش کی اُمید ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ، مدینہ، عسیر، جازان اور باحہ کے ریجنز میں طوفانی بارشوں کے باعث طغیانی آ جائے گی، جبکہ الجوف، تبوک، اور حدود شمالیہ میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہو گی۔ حائل اور قصیم میں درمیانی اور تیز درجے کی بارش سے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ریاض اور مشرقی ریجن میں درمیانی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button