جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیراعظم کو شہزاد اکبر کیخلاف چارج شیٹ پیش کر دی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)شہزاد اکبر ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، خسرو بختیار اور ہارون اختر کی ملوں کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنایا گیا، جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم کو شہزاد اکبر کیخلاف چارج شیٹ پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیاعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی چارج شیٹ کی کاپی کے مطابق ترین گروپ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شہزاد اکبر

ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔چارج شیٹ کے متن کے مطابق خسرو بختیار گروپ اور ہارون اختر گروپ کی تمام ملوں کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ اومنی گروپ اور شریف خاندان کی ساری ملوں کو بھی تحقیقات کا حصہ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین کے ہم خیال اراکین اسمبلی کے گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، جس میں جہانگیرترین خود شریک نہیں ہوئے ، وزیر اعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے ، جن میں میں 11 قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں ، تمام اراکین نے وزیراعظم کو جہانگیرترین کے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا ۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کو جوش نہیں بلکہ ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ ملک کی چوتھی بڑی سیاسی قوت بن چکا ہے ، سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین گروپ پاکستانی سیاست کی نئی ٹھوس حقیقت ہے ، 33 اراکین پارلیمنٹ بشمول 11 اراکین قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 22 اراکین جہانگیر ترین گروپ چوتھی بڑی سیاسی قوت ہے ، انہوں نے حکمران جماعت خاص طور پر وزیر اعظم کو متنبہ کیا کہ جہانگیر ترین گروپ کی حمایت کے بغیر مرکز اور پنجاب حکومت چند منٹوں میں ڈھیر ہو جائیں گی ، ترین گروپ کی عمران خان سے کلیدی

ملاقات ہے ، خاں صاحب جوش نہیں بلکہ ہوش سے کام لیں۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین سمیت سب مل مالکان ایف آئی اے میں اپنے کیسز کی پیروی کریں جبکہ شہزاد اکبر یقینی بنائیں گے کہ ایف آئی اے کسی کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ملاقات کرنے والےارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button