موجیں ہی موجیں ، حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر 5 چھٹیاں ملیں گی۔ کوشش ہے عید کے موقع پر ملک میں مکمل لاک ڈاون نہ لگایا جائے، جبکہ عید کے موقع پر کرونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے تمام سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عید الفطر کی چُھٹیوں کے حوالے سے وزارت داخلہ سے منسوب ایک نوٹی فکیشن وائرل ہوا جس پر وزارت داخلہ نے گذشتہ روز ہی وضاحت جاری کی اور اس نوٹی فکیشن کی تردید کر دی تھی۔جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم بعد میں وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ۔وفاقی وزارت داخلہ نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے ، اس نوٹی فکیشن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز این سی او سی کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے چُھٹیوں کی سمری تیار کی، سمری کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی چُھٹیاں 10 مئی سے 16 مئی تک ہوں گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے چُھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ چُھٹیوں کا حتمی نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس مرتبہ روزے 30 اور عید الفطر بروز جمعہ 14 مئی کو ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button