پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے دادو یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا اعلان کردیا

اسلام آباد(وہاب علوی سے)پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس وکررز کے صدر پرویز شوکت نے پی ایف یو جے ورکرز کے سیکرٹری جنرل راجہ ریاض احمد کے مشورے سے دادو یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے قیام کااعلان کردیااور دادو یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں کی منظوری دیدی ہے۔دادو یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں میں صدرشہزاد علی سومرو، نائب صدر شہزاد خان لغاری، جنرل سیکرٹری ریاض ناریجو، عارف قریشی خزانچی اور جوائنٹ سیکرٹریز ملک راشد اور ذوالفقار علی پہنوارشامل ہیں۔پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے دادو یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدراور جنرل سیکرٹری کو اختیار دیا ہے کہ وہ دوسرے عہدیداروں سے صلاح مشورے کے بعد اپنی تنظیم میں دیگر عہدیداروں کاانتخاب کریں۔پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے دادو یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ عید کے بعداسلام آباد میں تقریب میں شرکت کریں۔تقریب کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔پی ایف یوجےورکرز کے صدر پرویز شوکت نے اعلان کیا کہ آئندہ عید کے بعد اندرون سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی یوینز کے قیام کو حتمی شکل دی جائے گئی ۔کے یو جےورکرز کے جنرل سیکرٹری فواد محمود نے ان شہروں میں یونین کے قیام کیلئے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور اس کی رپورٹ پی ایف یو جے کو دیدی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button