بابراعظم کورونا کی تباہ کاریوں کے شکار بھارت کیلئے دعاگو

ہرارے(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات و وقت میں میری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔عالمی شہرت یافتہ کرکٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی کرنے اور مل کر دعا کرنے کا وقت ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں۔ دنیائے کرکٹ کے ممتاز بلے باز بابر اعظم

نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں مسلسل پانچویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 3 لاکھ 53 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک روز کے دوران کورونا کیسز سامنے آنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے جب کہ بھارت میں اس طرح کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2800 سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button