حکومت نے عوام سے رمضان اور عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا میں بہتری نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے اور کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں اور پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ مختلف ممالک سے بھی آکسیجن کی امپورٹ کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ آکسیجن کے پلانٹ کی منتقلی پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ملک میں ویکسینیشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے اور کورونا کیسز بڑھنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد طلب کی اور اگر کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو باقی شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسی نیشن سے متعلق اطلاعات چلتی رہی ہیں، ویکسین کامعاملہ بہت شفاف ہے، حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی، 30 مارچ سے ہم مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کررہے ہیں، ہم 3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، 3 کروڑ ڈوز کی ڈیل کرلی ہے، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین کی طلب زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے، کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی۔نے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں، گزشتہ روز 88 ہزار لوگوں کو ویکسین لگائی گئی، اتوار کو ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوتے ہیں اور جمعے کو بند رہتے ہیں، آج سے 40 سال عمر کے زائد لوگوں کے لئے رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button