وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات طے پاگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین دوریاں ختم کرانے کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔دونوں کے مابین ملاقات طے پا گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے مابین ملاقات کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ملاقات میں جہانگیرترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سے آگاہ کریں گے۔جہانگیر ترین اپنے خلاف ایف آئی کیس سے متعلق عمران خان سے باتیں کریں اور تحفظات ان کے سامنے پیش کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان ِقومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔جس سے جہانگیر ترین اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات کھٹائی میں پڑتی دکھائی دے رہی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزیروں نے وزیراعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کیساتھ ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جہانگیر ترین ملاقات سے منفی پیغام جائے گا اور یہ تاثر ابھرے گا کہ حکومت نے کرپشن سے مفاہمت کرلی ہے۔ ان ارکان کا موقف ہے کہ ترین گروپ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت مل چکے ہیں اور ترین حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اس سلسلے میں سخت ترین موقف اختیار کیا ہے۔دوسری جانب ترین گروپ کا کہنا ہے کہ انہیں 45 صوبائی و قومی ارکان کی حمایت حاصل ہے اور مزید ارکان رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں شوگر مافیا کے سدباب کے لیے ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button