عثمان بزدارنے غریبوں کو اوپر اٹھایا، شہبازشریف سے کوئی موازنہ نہیں،وزیراعظم

ملتان (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ عثمان بزدارنے غریبوں کو اوپر اٹھایا، شہبازشریف سے کوئی موازنہ نہیں، شہبازشریف اور عثمان بزدار کا پانچ سال بعد موازنہ ہوگا تو پنجاب کی ترقی تاریخی ہوگی، عثمان بزدار نے اربوں روپے پبلسٹی پر خرچ نہیں، ہالی وڈ کا ایکٹر کبھی بوٹ اور ٹوپی پہن کر پانی میں کھڑا ہوتا تھا۔انہوں نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کہنا چاہتا ہوں کہ عثمان بزدار کو میں نے پنجاب کا وزیراعلیٰ کیوں منتخب کیا، میڈیا میں تنقید ہوتی ہے مہم چلتی ہے کہ عثمان بزدار میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیت نہیں ہے،

کسی نے دیکھا ہی نہیں ان کی اڑھائی سال میں کیا کارکردگی ہے، ہالی وڈ کا ایکٹر کبھی پانی میں بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا اور کبھی ٹوپیاں پہن کرکھڑا ہوتا تھا، کبھی ترقی کا موازنہ تو کریں، عثمان بزدار نے کمزور اور غریب طبقے کو اوپر اٹھایا، یہ نہیں کہ اربوں روپے سے میڈیا میں پبلسٹی کروائے، اصل ویلیوایشن یہ ہوتی ہے کس نے غریب طبقے کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ایک آدمی جس کو اللہ نے سب کچھ دیا تھا ، مشہور بھی تھا، میرا نام بھی تھا، میں کوئی کام نہ بھی کرتا تو آرام کی زندگی گزار سکتا تھا ، میں نے دیکھا پاکستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ غریبوں کو خون چوس رہا ہے، چھوٹی سی ایلیٹ پاکستان پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے، امیر اور غریب کیلئے الگ قانون تھا ، این آراو ملتے تھے، چوری کرتے ، کوئی نہیں پوچھتا تھا، لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں محلات لیے ہوئے ہیں، میں کرکٹ کھیلتا رہا، مجھے پتا ہے، برطانیہ کے وزیروں کے پاس ان علاقوں میں رہنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، امیروں کیلئے انگلش میڈیم، باقی لوگوں کیلئے اردومیڈیم، اور مدارس کا نظام ہے، چھوٹے سے طبقات کیلئے سارا نظام بنا ہوا ہے۔الیکشن 2018ء الیکشن کے بعد سوچا پنجاب کس طرح کا چاہتا ہوں، میں عثمان بزدار کو اس لیے منتخب کیا، حالانکہ یہ ہماری جماعت میں بعد میں آئے ، مجھے وہ آدمی نہیں چاہیے تھا جو پیسے چوری کرے، چھٹیوں کیلئے باہر جائے، بیوی بچے باہر رہتے ہوں، میں وہ آدمی چاہتا تھا، جو ہمارے لوگوں کے دکھ درد میں شامل ہو، جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو،

پانچ سال بعد پنجاب کی ترقی کا موازنہ کیا جائے گا تو یقین دلاتا ہوں پنجاب کی تاریخ میں اتنی ترقی نہیں کی ہوگی۔میں نے عثمان بزدار کووزیراعلیٰ بنایا تو ٹیسٹ کیا، میں داتا دربار کے سامنے فٹ پاتھ پر پڑے لوگوں کیلئے پناہ گاہ بنوائی۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کسان کارڈ کا اجرا کیا، ہماری پوری کوشش پسماندہ علاقوں کو اوپرلانا ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا گیا۔ سیکریٹریٹ شروعات ہے، جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بھی بنےگا۔ جب خیبرپختونخوامیں آئے تو مخالفین نے کہا کہ آپ کو دوبارہ موقع نہیں ملےگا۔پی ٹی آئی کو2018 میں خیبرپختونخوامیں دوتہائی اکثریت ملی۔ ہیومن ڈویلپمنٹ پرتوجہ دی اس لیے خیبرپختونخوامیں ہمیں دوبارہ موقع دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی ہوئی۔ ایک جماعت نے حکومت پر دباوَ ڈالا کہ فرانسیسی سفیرکو باہر نکالا۔ کوئی مسلمان ہوہی نہیں سکتا جو نبی اکرمﷺ سے محبت نہ رکھتا ہو۔ ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کارمیں فرق ہے۔ مسلمان ملکوں کے سربراہان سے میں رابطے میں ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button