مولانا طارق جمیل نے اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کراچی میں اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے اپنے ملبوسات کے برینڈ ایم ٹی جے کے پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام کاروبار کریں تا کہ مدارس کے مالی مسائل حل کیے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ربن کاٹ کر اپنے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کیا، اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ علما کرام تجارت بھی کریں تاکہ مدارس کے مالی مسائل حل ہوسکیں-

مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر کورونا کی وبا سے چھٹکارے کے لئے خصوصی دعا کی۔ کورونا ایس اوپیز کے تحت آوٹ لیٹ کو شہریوں کےلئے کھول دیا گیا، جہاں شہریوں کو مشرقی اور روایتی فیشن کا چہرہ بننے والے برینڈ ایم ٹی جے کی جانب سے افتتاح کے پانچ روز تک جدید قابل بھروسہ مصنوعات پر 20فیصد تک کی خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔ایم ٹی جے کے مزید آئوٹ لیٹس پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلد کھولے جائیں گے، نئے رجحان کے ساتھ مشرقی اور اسلامی برانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی دینی مدارس کے طلبا سمیت دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نےرواں برس فروری میں کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مولانا طارق جمیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جلد کُرتا اور شلوار قمیض کا برانڈ لانچ کریں گے۔اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ لنکڈ اِن پر ایم ٹی جے- طارق جمیل نامی برانڈ کا پیج بھی بنایا گیا ہے، اس کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ ’یہ ایک فیشن برانڈ ہے جس کی نگرانی مولانا خود کررہے ہیں، یہ برانڈ مولانا کے بتائے گئے اصولوں کو سیکھنے اور عمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘ ۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ جنید جمشید فیشن برانڈ ساؤتھ کے سربراہ بلال اکرم کی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق وہ ایم ٹی جے میں ڈائریکٹر آپریشنز ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button