پاکستانیوں کا عمران خان پر اعتماد کا اظہار،ڈالروں کی برسات کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے

دیگر رکن ممالک بحرین، کویت، قطر اور اومان سے پاکستانی ورکرز نے دو ارب 45 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔یہ ترسیلات زر گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی پہلی تین سہ ماہیوں (جولائی تا مارچ) کے مقابلہ میں 8.3 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں بحرین ، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے دو ارب 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button