بھارت میں کورونا سے بے گناہ جانوں کے نقصان پر بے حد افسوس ہے، شہباز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، کورونا عالمی وبا ء انسانیت کا قتل عام کررہی ہے،ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا، دعا ہے کہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبضیں ڈوبنے لگیں ، اموات اور مریضوں کے خوف ناک ریکارڈ بننے لگے۔

24 گھنٹوں میں تین لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے ، 2600 کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی ، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے، جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ، مختلف شہروں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے ریلوے حرکت میں آگیا۔مہاراشٹر، اڑیسہ، کیرالہ میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا، کویت نے بھارت سے براہ راست کمرشل پروازیں معطل کردیں ، ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے نقل وحرکت پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ کہا بھارت میں کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال خطرے کی گھنٹی ہے ، امریکا نے بھارت کو طبی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button