مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے، وزیراعظم

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرکہا ہے کہ میں نے جب حکومت سنبھالی تو معاشی حالات مشکل ترین تھے، ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گئے تھے، لیکن کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کر کے ہم نے بڑی معاشی کامیابی حاصل کی، میں نےفلاحی ریاست کیلئے وہ کام کیے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلےکبھی نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے مافیاز کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہو گی۔مافیاز کے سد باب کےلیے ملکی مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ہیلتھ کارڈ کی فراہمی صحت عامہ مین انقلاب کی حیثیت رکھتی ہے۔فلاحی ریاست کےلیے وہ کام کیے جو پہلےکبھی نہیں ہوئے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل کسان کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے۔مجھے ڈھائی سال کی حکومتی کارکردگی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مشکل وقت میں ہمارے کوئی کام نہیں آیا تو سعودی عرب، متحدی عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی۔کرنٹ اکاونٹ کا سرپلس ہونا ہماری حکومت کی بڑی معاشی کامیابی ہےجب معاشرے میں انصاف ہو گا تب خوشحالی آئے گی۔گزشتہ ادوار میں غیر ملکی قرضے 4 گنا بڑھے۔انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی لائی جا رہی ہیں۔انتخابی اصلاحات سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین بھی لائی جا رہی ہیں۔میں نے گراونڈ میں سیکھا جو آخری گیند تک ہار نہیں مانتا، اسے شکست نہیں ہوتی۔میں نےاپنی طویل سیاسی جدوجہد میں کبھی ہار نہیں مانی۔میری جدوجہد کا بنیادی مقصد امیر اور غریب کےلیے قانون کی برابری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن قوموں کو تب تباہ کرتی ہےجب حکمران طبقہ بدعنوان ہوتا ہے۔ہمارے ذخائربڑھ رہےہیں، لوگوں کو معیشت پراعتماد آرہاہے۔ملک میں پہلے قانون کی بالاستی ہوگی تو خوشحالی آئے گی۔غریب ممالک میں قانون و انصاف نہیں ہے۔کرپشن سےفائدہ اٹھانے والا ہر شخص ہمارے خلاف کھڑا ہوا ہے۔بنڈل آئی لینڈ کے بارے میں سندھ حکومت سے بات کریں گے۔جہاں قانون کی بالا دستی نہیں ہوتی وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ہم نے فلاحی ریاست کیلئے وہ کام کیا جو ماضی میں کسی حکومت نے نہیں کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button