پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آنے لگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد جان کی بازی ہار گیا جب کہ 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 372 ہے اور 6 ہزار 284اموات ہوئی ہیں۔ملک بھر میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے اور 2 لاکھ 80 ہزار 340 کورونا متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار195 اور سندھ میں 2 ہزار395 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے

اموات کی تعداد 61 ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179 اور پنجاب میں کورونا کے 96 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا 35 ہزار 971، بلوچستان 12 ہزار 804، اسلام آباد 15 ہزار 597، ا?زادکشمیر 2 ہزار 290 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 832 کیسزرپورٹ ہوئے۔ملک میں اب تک کورونا کے 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ہسپتالوں میں 114 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں اور ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 76 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے تاہم خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں تاہم اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے تاہم پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button