کوئٹہ کے نوجوان صحافی واحد رئیسانی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،پرویز شوکت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل راجہ ریاض، سینئرنائب صدر شمیم شاہد،نائب صدر طاہر راٹھور،سیکرٹری فنانس ضیاءالحق ودیگر عہدیداروں نے روزنامہ آزادی کوئٹہ کے رپورٹر واحد رئیسانی کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔صدر پی ایف یو جے پرویز شوکت نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف ایسی کارروائیاں تشویشناک ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ پی ایف یو جے ورکرز کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحافیوں کے لیے انتہائی مشکل حالات پیدا کر دیے گئے ہیں۔ ورکنگ جرنلسٹس کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا جائے۔ اس قسم کے واقعات سے ملک بھر کے صحافیوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوہ رہا ہے۔ واحد رئیسانی سے قبل بھی کئی مظلوم صحافیوں کو بلوچستان میں بے گناہ قتل کیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت واحد ریسائی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button