رضوان کی عمدہ بلے بازی، زمبابوے کو جیت کیلئےتگڑا ہدف دیدیا

ہرارے(نیوز ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوےکو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔گزشتہ میچ میں پاکستان زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button