پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی ملازم کے سرپر جوتے مارنے کی ویڈیو وائرل

چکوال(نیوز ڈیسک) چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی جانب سے اپنے ملازم کو جوتا مارنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر چکوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 چکوال ون سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ذوالفقار دولہہ اپنے پیٹرول پمپ پر

کھڑے ہو کر پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اچانک اپنا جوتا اتار کر اپنے ملازم کے سر پر برسانا شروع کردیتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ واقعے کے خلاف رکن قومی اسمبلی کے خلاف اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جب کہ واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد چند مقامی صحافیوں کی جانب سے ان کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button