کورونا کے پھیلائو میں تشویشناک اضافہ، سندھ حکومت نے بھی صوبے میں فوج طلب کرلی

کراچی(نیوز ڈیسک)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث پاک فوج کی خدمات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد سندھ حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔سندھ حکوت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی خدمات درکار ہیں۔ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جو عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کی جانب سے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھجوایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی پاک فوج کی خدمات مانگ لی ہیں ، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں تا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں ، پاک فوج طلب کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ، جہاں سے منظوری ہو چکی ہے، جس کی روشنی میں فوجی جوان لاہور، راولپنڈی گوجرانوالہ سمیت پانچ اضلاع میں تعینات ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button