چھٹی کے دن انتہائی افسوسناک خبر، 118پاکستانی دم توڑ گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 118 اموات اور 5 ہزار 611 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 698 ہے اور 6 لاکھ 89 ہزار 812 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 277593 ہوگئی ہے جب کہ 4593 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں

کی تعداد 288598 ہے اور 7964 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 21618 اور ہلاکتیں 232 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 113121 اور 3103 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 16463 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 461 افراد انتقال کر گئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5253 اور 104 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72981 ہے اور اب تک 660 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button