لاہور میں مثبت کیسز کی شرح19 فیصد تک پہنچ گئی،مکمل لاک ڈائون لگانے کی تیاریاں

لاہور (نیوز ڈیسک) بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کی وارننگ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر سحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد ہے ، اگر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو پھر مکمل لاک ڈاوَن کرسکتے ہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور میں آج 3 ہزار 56 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ، 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا سے 28اموات ہوئیں ، اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 874 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 400سے زائد کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں ، لاہور میں 30 نئے وینٹی لیٹرلگائے جا رہے ہیں جب کہ پبلک ہیلتھ سیکٹر میں 50 وینٹی

لیٹر موجود ہیں ، پرائمری ہیلتھ کیئر نے کورونا مریضون کیلئے دو ہزار 310 بیڈز دیے ہیں ، پنجاب میں 200 وینٹی لیٹر بڑھائے گئے ہیں ۔دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ، لاہور کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔لاک ڈاؤن اعوان ٹاؤن،فیز 2 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ،گلد شت ٹاؤن،امیر الدین پارک،پیرا گون ایگزیکٹو کاٹیج ،امپریل گارڈن، اے بلاک گرین سٹی،ای بلاک تاج پورہ سکیم ،سی بلاک گرین سٹی ، ڈی ایچ اے فیز3 ڈبل ایکس بلاک اور فیز 5 ایچ بلاک ،اسلام پورہ، ساندہ، گارڈن ٹاؤن ابو بکر بلاک، ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button