کورونا کا پھیلاؤ ، پیپلزپارٹی نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کورونا کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا ، ویکسی نیشن واحد طریقہ ہے جس سے معاشی مشکلات سے بچا جاسکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کا ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا ، بلاول

بھٹو نے ملک بھرمیں کورونا سےجاں بحق افراد کے ورثاء سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر این سی او سی کے کورونا کے آج کے اعداد و شمار شیئر کیے اور کہا کہ پاکستان میں آج بھی کوروناکی مثبت شرح بلند ہے ، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پابندی کے لیے 2 ہفتوں کا انتظارنہ کیا جائے ، اب وقت ہے کہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بند کردی جائیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 157 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی ، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 908 نئے کیسز سامنے آگئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو گئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھرمیں فعال کورونا کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 بتائی گئی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے علان کیے جانے کے بعد کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی ، اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے ، اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے فوج کی مدد کے ساتھ ایکشن لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button