انتہائی افسوسناک خبر، 157پاکستانی لقمہ اجل بن گئے ، ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 157 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی ، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 ہزار 908 نئے کیسز سامنے آگئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو گئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھرمیں فعال کورونا کیسز کی تعداد 86 ہزار 529 بتائی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازی ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وباء کے باعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں ایب تک 7 ہزار 897 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جب کہ صوبہ

سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 587 رہی ، اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 66 ، صوبہ بلوچستان میں 230 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 657 ، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 458 افراد عالمی وباء کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 72 ہزار 613 تک پہنچ چکی ہے ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 542 بتائی گئی ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 76 ہزار 670 افراد کورونا وباء کا شکار ہوئے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 12 ہزار 140 ، صوبہ بلوچستان میں 21 ہزار 477 ، آزاد کشمیر 16 ہزار 327 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 247 افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button