کورونا ایس او پیز کے نام پر مزید پابندیاں نامنظور، ملک بھر کے تاجروں نے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ملک بھر کی تاجر برادری نے کورونا کے حوالے سے حکومت کا پابندیاں مزید سخت کا فیصلہ مسترد کردیا۔ تاجر برادری نے فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرمحمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلے ملک بھر کے تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے ۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم حکومت سے توقع کررہے

تھے کہ کورونا پابندیوں میں کمی کی جائے گی اور عید کے موقع پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اچانک ہی پابندیوں میں مزید سختی کردی گئی اور پاک فوج کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے محمد کاشف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن، اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے، وینٹیلیٹرز و آکسیجن کی فراہمی پر توجہ کی بجائے جلسے جلوسوں اور زبانی جمع خرچ پر وقت ضائع کرتی رہی۔ حکومت کے غلط و جبر کے فیصلے ملک بھر کے تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث حکومت نے مزید پابندیوں کا اعلان کردیا ، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اگلے چند دنوں میں صوبوں کے ساتھ مل کر پلاننگ کی جائے گی ۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤبڑھ گیا ہے ، اگر کورونا زیادہ بڑھ گیا توخدشہ ہے کہ لاک ڈاون ہوجائے گا ، اس کو روکنے کے لیے ان ڈور کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی لگادی گئی ہے ، جن شہروں میں کورونا کیسززیادہ ہوں گے وہاں 9 ویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز عید تک بند کردی جائیں گی ، تمام وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول میٹرک تک بند ہوں گے ، تمام بازار صرف شام 6 بجے تک کھلے ہوں گے شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی ، پہلے صرف ان ڈور ڈائننگ پر پابندی تھی اب آؤٹ ڈور پر بھی عید تک پابندی لگائی جارہی ہے ، اب صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button