تحریک انصاف کے مزیدکتنے اراکین اسمبلی نےجہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا، بڑی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب سےجہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے راجہ ریاض ، صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور خیال احمد و دیگر شامل ہیں ، اس موقع پر راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، جس کے پر چوہدری سرور نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ کی ملاقات کیلئے بھی کردار ادا کروں گا۔

علاوہ ازیں جھنگ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ، ملاقات کر نے والوں میں صاحبزاده محبوب سلطان اور امیر سلطان شامل ہیں ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ، اس دوران صاحبزاده محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ، ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے ، اکٹھے مل کر پارٹی میں جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم عمران خان سے ملے گا ، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ سول کیس کو فوجداری کیس میں منتقل کیا، یہ تون لیگ نے بھی نہیں کیا تھا، بناوٹی ایف آئی آر ہیں،کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں ، انہوں نے کسی بھی حکومتی کمیٹی سے ملنے سے انکار کیا اور کہا ان کا گروپ صرف وزیراعظم سے ملے گا،کچھ دوستوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے، خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے گھر ایک افطاری تھی جس میں دوستوں نے شرکت کی، اسلام آباد سے بھی کچھ دوستوں نے رابطہ کیا ، توقع ہے کہ ہمارے گروپ کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے، ہمارا گروپ صرف عمران خان سے ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button