عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد اشتہاری ملزم نوازشریف کی جائیداد نیلانم کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی گئی ، جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا ، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی ، نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی ،

ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ 60 دن میں رپورٹ پیش کریں ، جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے ، نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30دن کے اندر نیلام کی جائیں ، پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں ، جب کہ نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نوازشریف کے 3 فارن اور5 پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا گیا ، اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے قائد کی جائیدادیں فروخت کرنےکیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست دائر کی ، جو کہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے احتساب عدالت راولپنڈی میں درخواست جمع کروائی گئی۔رخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپے ہے ، جب کہ نواز شریف اگست 2020ء سے اشتہاری قراردیئے جا چکے ہیں ، اس لیے قائد ن لیگ کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت طلب کی گئی ، جن میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپر ،بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ شیئرز جائیداد میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کی لاہور اپرمال کی جائیداد اور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی ، 110ایکڑفش فام اورلاہورکےپوش علاقےمیں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی ، جب کہ مری کابنگلہ ، شانگلہ گلی کا گھر، شیخوپورہ میں 2 قیمتی جائیدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، نوازشریف کےنام پر5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی جب کہ نوازشریف کے3 فارن اور5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button