ایک اور عرب ملک نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔اس حوالے سے عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔تمام ایئرلائنز آپریٹر کو خصوصی مراسلہ جاری کرد یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے مسافروں کی عمان آنے پابندی عائد کی گئی جو 24 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق

سعودی عرب کورونا کے باعث معطل اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن 17 مئی سے بحال کرے گا تاہم سعودی حکام نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بحالی میں 20 ممالک پر پابندی برقرار رکھی ہے جو کورونا کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ جن 20 ممالک کو سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے ان میں ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، پاکستان، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 20 ممالک کی فہرست میں شامل ملکوں کے غیر شہری، سفارتی عملے، میڈیکل پریکٹشنرز اور ان کے اہلخانہ کو بھی 13 فروری سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ اس پابندی کا اطلاق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافروں پر بھی ہوگا جنہوں نے ایسے ممنوعہ ممالک کا سفر کیا ہوگا جن سے واپسی پر سعودی عرب میں داخلے کے لیے 14 دن قبل درخواست دینا ہوتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button