گرمیوں میں سردیوں کا مزہ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موسلادھار ژالہ باری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمیوں میں سردی والا موسم، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موسلادھار ژالہ باری۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم سرد کر دیا۔ موسلادھار ژالہ باری کے بعد شہر اقتدار نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ ژالہ باری کے بعد اسلام آباد کے حسین مناظر نے شہریوں کا دل موہ لیا۔ژالہ باری کے بعد اسلام آباد کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،

کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوں ،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی خیبر پختونخوا ، کشمیر ،وسطی وزیریں پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ میں 66 ملی میٹر ہوئ۔ پٹن میں 13 ملی میٹر ،کالام میں 5،مالم جبہ 3 اور مظفر آباد میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ملک میں مغربی ہواوں داخل ہوئی تھیں جس کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا، جو اب تک جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button