صحافی کے سوال ”ارتھ آور کیا ہے؟“ کے مضحکہ خیز جواب پروزیر ثقافت پنجاب کڑی نتقید کی زد میں !

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر پنجاب برائے ثقافت خیال کاسترو نے ارتھ آور کی انتہائی مختصر، جامع مگر انتہائی مضحکہ خیز تعریف بیان کردی، جس کے باعث ان پر عوام کی جانب سے تنقید اور طنز کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور سے ہم زلزلے روکتے ہیں، درخت ہر زلزلے کو روکتا ہے، ہمیں ارتھ کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ گرین کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ثقافت نے آج ایک تقریب میں شرکت کی، ان سے سوال پوچھا گیا کہ ”ارتھ آور کیا ہے؟ جس پر انہوں نے انتہائی جامع جواب پیش کیا کہ ارتھ آور یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اس کو

روکنے کیلئے صرف درخت سپورٹ کرتے ہیں، درخت ہر ارتھ کو روکتا ہے ہر زلزلے کو روکتا ہے۔ہم اس کو روکنا ہے اور اس کو گرین کرنا ہے۔یاد رہے اس طرح کے بیانات کے حوالے سے وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی کافی مقبول ہیں، اس طرح کے بیانات سے انہوں نے عوام کو کئی بار چونکایا ہے۔ تاہم زرتاج گل کے بیانات میں کچھ لاجک بھی ہوتی ہے۔ یکم فروری 2021ء کو وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا کہ گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلا کر دکھائیں گے، ہم بی آرٹی کراچی بنانے جارہے ہیں، کراچی کی بھینس کالونی میں گائے کا گوبر ساحل سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے، کوشش ہے گاڑیوں کو 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں پر تبدیل کر دیں۔ہماری کوشش ہے کہ بائیو گیس کو استعمال کرکے گاڑیوں کے ایندھن کے طور پر استعمال کریں۔ اسی طرح انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کاسمیٹک انڈسٹری اشتہاروں کے ذریعے ہمیں زبردستی گورا کرنا چاہتی ہیں،درآمد شدہ 59 میں سے56 کریموں میں پارے کی مقدار بہت زیادہ ہے، جن سے خواتین اور مردوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہے، ایسی کریمیں بیچ کرہمیں بیمار کیا جارہا ہے، آئندہ کسی کو اپنی جان سے نہیں کھیلنے دیں گے۔ زرتاج کے اس بیان میں عوامی فلاح کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو مضرجِلد اور مضر صحت کریموں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button