پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 98افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری۔ چوبیس گھنٹے میں مزید98افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 857 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، بلوچستان میں 21 ہزار 242، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 718، سندھ میں 4 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 990، اسلام آباد میں 649، بلوچستان میں 226، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 449 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کورونا کی تیسری لہر خوفناک شکل اختیار کر گئی ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں لاک ڈاون لگانے کا عندیہ دے دیا گیا۔ این سی این سی او سی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔ این سی او سی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن عوام کی جانب سے احتیاط نہیں کی جا رہی۔ عوام کی جانب سے کورونا کی موجودہ صورتحال کو نہ سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے نہ ہی ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر بہت سے زیادہ دباو ہے، اگر کیسز کی تعداد میں اسی رفتار سے اضافہ ہوتا رہا تو پھر بڑے شہروں میں لاک ڈاون لگانے پر غور کرنا پڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button