عدالت میں پیشی،کیپٹن صفدر کو طبیعت ناساز ہونے پر روزہ توڑنا پڑگیا،اسلام آباد روانہ ہوگئے

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبعیت ناساز ہونے پر روزہ توڑنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا۔طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔

ن لیگ کے رہنما علی یوسفزئی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالت عدلیہ میں پیش ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران محمد صفدر اعوان کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا۔علی یوسف زئی نے مزید بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہائیکورٹ سے اسلام آباد امراض قلب کے اسپتال کے لئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں پر ان کا علاج کب کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button