حکومت کاپولیس آفیسرز کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران پولیس آفیسرز کے قتل میں ملوث افراد کو عدالت میں لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جن پر قتل کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ یں گے نہیں، پولیس اہلکار شہید ہوئے، کیا انہیںبھول جائیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں نفرت کی فصل بوئیں گےتو محبت کی‏فصل نہیں کاٹیں گے، عمران خان کی حکومت کا عزم ہےپاکستان کو پروگریسو پاکستان بناناہے ‏مدینہ کی ریاست میں اختلاف رائے کو برداشت کیاجاتاتھا یہی وہ ریاست ہےجس کاخواب عمران خان دیکھتےہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتوار کے دن پاکستان میں احتجاج ہوا ڈھائی لاکھ ٹوئٹس آئے جس میں سے ‏‏70فیصد شیرئنگ بوٹ کےذریعےہوئے جس کا مرکز ہندوستان ہے۔فوادچوہدری نے واضح کیا کہ جن پر پرچے درج ہوئے ہیں تو وہ عدالت میں جائیں گے جن پر قتل ‏کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ نہیں سکتے پولیس اہلکار شہید ہوئے ان کو بھول جائیں تویہ نہیں ‏ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان نےجس طرح اسپیکرسےبات کی مذمت کرتاہوں یہ لوگ ذہنی معیار ‏کےاعتبارسےان عہدوں پر نہیں پہنچے ہیں آپ کو ایوان اور اسپیکر سے بات کرنے کی تمیز نہیں، ‏شاہد خاقان سمیت دیگر کی اسلام نہیں اسلام آباد کیلئےلڑائی ہے انہوں نے ہر طرح حکومت ‏کوگرانے کی کوشش کی انہوں نے پی ڈی ایم کا مصالحہ بیچنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن ساتھ بیٹھے اصلاحات کی طرف بڑھیں ایسی باتیں کیوں‏کرتے ہیں جس سے پارلیمنٹ کامذاق بنے۔شاہد خاقان عباسی کو ایوان میں بات کرنے کی تمیز نہیں۔ شاہد خاقان ایک جوتا ماریں گےتو دوسری طرف سے 100 جوتے مارے جائیں گے۔ بدقسمتی سے شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہ چکا ہے، ن لیگ اور جےیوآئی ف کی اسلام کیلئے نہیں اسلام آباد کیلئے لڑائی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button