ابصار عالم جمہوریت اور سول بالادستی کیلئے اٹھتی ایک بہادراورحق پر مبنی آواز ہے،نواز شریف

لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کا سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے پر ردعمل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ کے رہنما نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بصار عالم پر قاتلانہ حملہ بہت سارے سوالات کوجنم دےرہاہے۔وه جمہوریت اور سول بالا دستی کیلئے اٹھتی ایک بہادراورحق پر مبنی آواز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافت کا گلا گھونٹنے والےان مجرموں کو فوری طور پر قوم کے سامنےلا کر نشان عبرت بنایاجائے۔انہوں نے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عباسی کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں اپنے

حفیظ و امان میں رکھے اور صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے کی آواز کو خاموش کرنا ایک کینسر ہے جس سے ہمارا ملک کئی سالوں سے دوچار ہے ابصار عالم صاحب اس ظالمانہ اور وحشیانہ جرم کا تازہ ترین شکار ہے۔انہوں نے اپنےٹویٹ میں کہا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کے زخموں اور اس ملک کے زخموں کو شفا بخشے۔ آمین۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ابصار عالم اپنے گھر کے باہر واک کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایک گولی ان کی پسلی میں لگی ہے، انہیں زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں اپنے گھر کے باہر واک کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس میں ابصار عالم شدید زخمی ہوگئی۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔ جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم پمز ہسپتال میں ان کا آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سینئر صحافی ابصارعالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ پولیس حکام کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے اور حملے سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button