وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کو رہا نہیں کیا جائےگا

لاہور(نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، انسداد دہشتگردی کے مقدمات بھی واپس نہیں ہوں گے اور ٹی ایل پی کالعدم جماعت ہی رہے گی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کو فی الحال رہا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔تحریک لبیک کے انسداد دہشتگردی کے مقدمات بھی واپس نہیں ہوں گے، جبکہ تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعت ہی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان

معاہدے سے متعلق کل دوپہر دو بجے تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔ اس سے قبل وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سعد رضوی کی رہائی کی خبروں پر وضاحت دی کہ بعض میڈیا ہاوسز سعد رضوی کی رہائی کی غلط خبر دے رہے ہیں،سعد رضوی کی رہائی کاغذائی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔اسی طرح مذاکراتی ٹیم کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کسی ڈیل کے ذریعے رہائی حاصل نہیں کروں گا۔ سعد رضوی نے کہا ہے کہ قانونی طریقے سے گرفتار ہوا قانون کے مطابق چلوں گا۔سعد رضوی ضمانت کے لئے اپنے وکلاء سے قانونی معاونت حاصل کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعد رضوی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ حامد رضا نے کہا کہ سعد رضوی ضمانت کے لئے اپنے وکلاء سے قانونی معاونت حاصل کریں گے۔ مرکزی رہنما ٹی ایل پی نے کہا کہ حکومت نے قرارداد پیش کر کے اپنا وعدہ پورا کیا، دیگر معاملات سے متعلق بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ جس کے باعث مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ کارکنوں نے قیادت کے اعلان کے بعد واپس جانا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button