فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر دھڑام سے نیچے گر گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر دھڑام سے نیچے گر گئی۔ قدر میں 700 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 773 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونےکی قیمت

بھی صرافہ مارکیٹوں میں 600 روپے کم ہو گئی اور نئی قیمت 88 ہزار 820 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10 روپے اور 8.58 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1350 ر وپے اور 1157.40 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور قیمت 6 پیسے اضافے کے بعد 152 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 486 پوائنٹس اضافے سے 45399 کی سطح پر بند ہوا، مجموعی طور پر ٹریڈنگ کے دوران 14 ارب 20 کڑوڑ روپے مالیت 34 کڑوڑ 32 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button