سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، پسلی میں گولی لگی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق چیئرمین پیمرا و سینئر صحافی ابصار عالم پر اسلام آباد کے ایف الیون پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے جس سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے فوری قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ابصار عالم ایف 11 پارک میں واک کررہےتھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔سابق چیئرمین پیمرا نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے جو مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے بھی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو واقعہ کی فوری تحقیقات کا کہہ دیا ہے، جوں ہی تفصیلات سامنے آئیں گی، میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button