احتجاج کرنے والوں سے رابطہ کرکےان کی ہر طرح سپورٹ کی جائے،نواز شریف کا اہم شخصیت سے رابطوں کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) گذشتہ ہفتے ملک بھر میں مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔اس دوران ملک کے مختلف شہروں میں توڑپھوڑ کے واقعات بھی سامنے آئے اور ایک افراتفری کی صورتحال رہی۔رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو اس صورتحال کے باعث پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عقیدہ ختم نبوت پر ہر مسلمان مر مٹنے کو تیار ہے۔اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ رانا عظیم نے مزید کہا کہ میری اطلاع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر کے حوالے سے ایک ادارہ رپورٹ تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں تین بار رابطہ ہو چکا ہے جس میں یہ طے ہوا کہ فوری احتجاج کرنے والوں سے رابطہ کر کے ان کی ہر طرح سے سپورٹ کی جائے۔ان میں یہ بھی طے ہوگیا کہ عید کے فوری بعد اسلام آباد کی طرف تحریک لے جائے گی، یہ پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ نہیں ملائیں گے، مولانا فضل الرحمن دورے کر کے حکومت کے خلاف تحریک کو مضبوط کریں جس کے بعد مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن اکٹھے جلسہ کریں گے۔اب وہ مذہب کارڈ تیز کھیلیں گے۔ چند دنوں میں کانفرنس یا جلسہ ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی جب کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کےخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں ان کا اخراج بھی کردیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button