وزیراعظم اپنا پھیلایا ہوا کچرا خود سمٹیں یا گھر جائیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے وہی ٹھیک کریں یا پھر گھر جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا ۔حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ جاں بحق ہوئے ،500پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ،وزیراعظم نے اس دوران قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہیں دیا، انہوں نے قومی اسمبلی کو کسی موقع پر بھی اعتماد میں نہیں لیا، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یہ آپ کا ہی پھیلایا ہوا کچرا ہے خود سمٹیں

یا گھر جائیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے باہمی صلاح مشورے سے کیا ، اس فیصلے کے بارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے ، جس کے بعد پی پی پی ایم این ایز نے اپنی جماعت کے فیصلے سے قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیدول تبدیل کرتے ہوئے اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا ، حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button