میں آپ کو جوتا اتار کر ماروں گا ،شاہد خاقان عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی کو دھمکی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ ‘جی شاہد صاحب آپ بات کریں‘۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ ’آپ کو شرم نہیں آتی‘۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ ’آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ،

آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں ‘۔اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ ’میں آپ کوجوتاماروں گا ‘ تو اسپیکر نے کہا کہ ’میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں‘۔اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کو اجلاس بلوانے سے پہلے اپوزیشن سے بات کرنی چاہئے تھی۔ ایوان میں معاملے کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔ اس قرارداد کیلئے پور ے ہاوَس پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قرارداد پڑھنے کیلئے ایک گھنٹہ دیا جائے۔ ہم چاہتے ہیں متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔ قرار داد کا جائزہ لے کر پھر واپس آئیں گے۔ آپ نے ایوان کو مفلوج کر کے رکھ دیا اکھاڑا بنا دیا ہے۔ پورےایوان کی کمیٹی ہو، خصوصی کمیٹی کی ضرورت نہیں۔ ایوان میں سیرحاصل بحث ہوگی، پوراایوان تحفظ ناموس رسالت پرمتفق ہوگا۔اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اسعد محمود نے کہا کہ ایک تنظیم کے احتجاج سے پورے ملک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے حیران کن ہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے کیے۔ ختم نبوتﷺ کسی این تنظیم کا نہیں تمام امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button