فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد، ن لیگ کے اراکین کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رومینہ خورشید عالم، محسن شاہنواز رانجھا اور علی زاہد شریک ہوئے ، اجلاس میں خرم دستگیر ، طاہرہ اورنگزیب اور اظہر قیوم ناہرا نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر قومی اسمبلی اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی سے متعلق غور کیا گیا ، جس میں مسلم لیگ ن کے اراکین نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا جب کہ

قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کی اکثریت اپنی جماعت کی طرف سے طلب کیے مشاورتی اجلاس سے بھی غیرحاضر رہی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے باہمی صلاح مشورے سے کیا ، اس فیصلے کے بارے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے ، جس کے بعد پی پی پی ایم این ایز نے اپنی جماعت کے فیصلے سے قومی اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا ۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیدول تبدیل کرتے ہوئے اجلاس جمعرات کے بجائے آج طلب کرلیا ، حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے ، اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت ہوگا ، جس میں قرارداد نجی بزنس کے طورپرایوان میں پیش کی جائے گی کیوں کہ آج منگل قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے ، اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد آج ایوان کومذاکرات کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button