علی محمد خان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دینے سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر جھوٹی قرار دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)علی محمد خان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دینے سے متعلق نجی ٹی وی چینل کی خبر جھوٹی قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ان سے متعلق مستعفی ہونے کی دھمکی دیے جانے کی خبر نشر کرنے پر ردعمل دیا گیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرنے کے علاوہ علی محمد خان نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ناموس رسالت بہت

حساس معاملہ ہے اس پر صحافت بھی احتیاط سے ہونی چاہیے ،وزیر اعظم عمران خان سے جو ملاقات ہوئی اس میں جومیرا موقف میڈیا میں آرہا ہے اس پر کوئی بات نہیں ہوئی ،وزیر اعظم نے حرمت رسول پر ایک واضح موقف لیا ہوا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب حضورنبی کریمؐ کی شان میں گستاخی ہوئی تو پوری دنیا میں صرف وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان ہی دو ایسے لیڈر تھے جنہوں نے اس ایشو کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اس طرح کے ایشو پر بغیر تصدیق خبر چلانا نامناسب ہے ،ہمارے وزیر اعظم اقوام متحدہ میں گئے ،دنیا کے فورمز سے بھی خطاب کیا ،اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی خطوط لکھے اور او ایس سی کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کیا کہ فرانس کی جانب سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی پر دنیا سے بات چیت کی جائے ،ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے لوگ ہمارے دوست اور بھائی ہیں ،حرمت عشق رسول ؐ ان کا مطالبہ تھا ہم بھی پرتشدد کارروائی نہیں چاہتے کیونکہ پولیس والا پاکستانی ہے اور تحریک لبیک والا بھی پاکستانی ہے ،ہمیں اس وقت متحد ہو نے کی ضرورت ہے تا کہ دشمن کامیاب نہ ہو۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button