اس سال صرف کتنے پاکستانی حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار حج کی سعادت ضرور حاصل کرے۔ ہر سال لاکھوں پاکستانی بھی حج کی سعادت حاصل کرتے رہے ہیں۔ تاہم گزشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے حج صرف مملکت میں مقیم افراد تک محدود کر دیا تھا۔ رواں سال پاکستانیوں کو حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ تاہم مایوسی کی بات یہ ہے کہ صرف پچاس ہزار پاکستانی یہ سعادت حاصل کر سکیں گے۔باقی لاکھوں افراد کو اس عظیم سعادت کے حصول کے لیے اگلے سال تک کا انتظار کرنا ہوگا ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے

اپنے بیان میں کہا کہ اس سال صرف 50 ہزار پاکستانی ہی حج کر سکیں گے۔ان کا کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے عازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے باعث کیا گیا ہے۔حج میں آنے والے لوگ کورونا وائرس سے بچاو کے تمام اقدامات پر عمل کر یں گے تاکہ اس مہلک بیماری کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین اورنمازیوں کے لیے چالیس سے زائد الیکٹرانک سہولتیں مہیا کر دی ہیں جن میں سے ایک اہم سہولت بڑے سائز کی ڈیجیٹل سکرینز ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر 50 سے زائد ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی گئی ہیں۔ جن کا مقصد مقامی اور غیر ملکی نمازیوں اور حج و عمرہ زائرین کو سہولت اور رہنمائی دینا ہے۔حرم مکی میں نصب سکرینوں کا سائز 36 مربع میٹر ہے جبکہ صحنوں میں نسبتاً چھوٹے حجم کی سکرینیں نصب کی گئی ہیں جن کا سائز 25 مربع میٹر ہے۔ ان ڈیجیٹل اسکرینوں پر موقع کی مناسبت سے مختلف پیغامات ظاہر ہوتے رہتے ہیں جو کہ متعدد زبانوں میں ہیں۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل اسکرین کی نگرانی کا ادارہ قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف زبانوں کے ماہرین پیغامات کو اپنی اپنی زبانوں میں منتقل کر دیتے ہیں جو سکرینوں پر ظاہر ہوتی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ان اسکرینز پر زائرین کے لیے خوش آمدید کے کلمات درج ہوتے ہیں، اس کے علاوہ حرم مکی کی زیارت کی بڑی سعادت پر مبارک باد بھی دی جاتی ہے اور کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیرو آگہی پر مبنی ہدایات اور

پیغامات بھی درج ہوتے ہیں اور زائرین کی سہولت کے لیے ٹیلی فون نمبر بھی سامنے آتے ہیں جن پر رابطہ کر کے لوگ معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا اپنی شکایات اور تجاویز دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ الحرمین ایپ پر 40 نئی ڈیجیٹل سروسز فراہم کر دی گئی ہے جن کی بدولت مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عمرہ زائرین اور نمازی جمعے کے خطبے دیکھ اور سُن سکیں گے۔ پانچوں نمازوں کے مناظر براہ راست دیکھ سکیں گے۔ متعدد بین الاقوامی زبانوں میں زیارت کے آداب اور احکام آسان طریقے سے جان سکیں گے۔جنرل پریذیڈنسی نے ’ارشدنی‘ سروس بھی متعارف کرائی

ہے۔اس کے ذریعے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کسی بھی جگہ جانے کے لیے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔معتمرون ایپ بھی متعارف کرائی گئی جس سے عمرہ زائرین کے استقبالیہ سینٹرز سے متعلق تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ کہاں سے کیسے گزرنا ہے کہاں نماز ادا کرنی ہے۔ کس جگہ وہیل چیئرز اور تحائف کے کیبن ہیں۔ یہ ساری معلومات معتمرون ایپ سے حاصل کی جاسکیں گی۔منارة الحرمین پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے اس کا مقصد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دینی خطابات، اسباق، لیکچر، اور وعظ و نصیحت سے استفادہ ہے- اس کی بدولت تمام خطبات اور اسباق سے باآسانی استفادہ ہوسکے گا۔ اس میں دینی سوال و جواب کی بھی سہولت رکھی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button