مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں تیسرا کب ہوگا؟نورالحق قادی نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ 4 ماہ تک معاملہ حل کرنے کی کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے 20 اپریل کو احتجاج کی کال دے دی گئی ، کوئی بھی حکومت ایسی صورتحال برداشت نہیں کرسکتی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے پالیسی بیان دیا ، نبی کریم ﷺ کی محبت میں پوری قوم ایک ہے ، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا ہمیں بھی اس پر دکھ ہے ، کیوں کہ 4 ماہ سے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا ،

حکومت کا فرض ہے عام آدمی کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو ، راستوں کو بند کر کے 5 وقت کی نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی ، خارجہ پالیسی حکومت وقت اور پارلیمنٹ کا کام ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے 11یرغمال پولیس اہلکار چھوڑ دیئے ہیں اور پولیس اہلکار بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں جب کہ تحریک لبیک کے افراد بھی مسجد رحمت للعالمین میں چلے گئے ہیں ، جس کے بعد کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے بات چیت چل پڑی ہے ، مذاکرات کا پہلا دور کافی بہتری سے مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سحری کے بعد صبح مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گا ، پنجاب حکومت یہ مذاکرات کامیابی سے کر رہی ہے ، پنجاب حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے رہنماوٴں سے میٹنگ کامیاب رہی ہے ، اُمید ہے دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور 192 ناکوں میں سے جو 1 ناکہ باقی رہ گیا ہے وہاں بھی حالات میں بہتری آئے گی ، اس حوالے سے بات چیت چل پڑی ہے ایک راوٴنڈ مثبت رہا ہے ، اللہ سے اُمید ہے کہ ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button