سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے نواز شریف کی جائیدادوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جائیدادیں فروخت کرنے کے لئے نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت میں درخواست جمع کرائیں گے، نیب نےسیکشن88سی آرپی سی کےتحت عدالت سےاجازت مانگی ہے۔ذرائع کے مطابق فروخت کرنےوالی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپر مل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرز بھی شامل ہیں اس کے علاوہ لاہوراپر مال کی جائیدادا ور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائےگی،

نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپےبنتی ہےنیب ذرائع کے مطابق ایک سو دس ایکڑ پر مشتمل فش فارم اورلاہور میں بیس ایکڑ اراضی بھی فروخت ہوگی، مری کا بنگلہ،شانگلہ گلی کاگھر،شیخوپورہ کی دو قیمتی جائیدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، اس کے علاوہ نوازشریف کےنام پر رجسٹر پانچ قیمتی گاڑیاں بھی نیلام کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کے شیئرز بھی فروختگی میں شامل ہیں۔ لاہوراپرمال کی جائیداداورزرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی۔ 110ایکڑ پرمشتمل فش فام اورلاہورکے پوش علاقے میں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی۔مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھر اور شیخوپورہ میں2 قیمتی جائیدادیں فروخت کی جائیں گی۔ نوازشریف کے نام پر 5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button