وزیراعظم عمران خان ٹھیک 30منٹ بعد کیا کرنے جارہے ہیں ؟ قوم کی نظریں ٹی وی اسکرین پر جم گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ساڑھے 4 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ملک میں جاری موجودہ صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں گستاخانہ خاکوں کے اقدام کے خلاف حکومتی اقدامات اورلائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزلاہورواقعے کے بعد آج مفتی منیب الرحمان سمیت علمائے کرام کی اپیل پر راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی سمیت ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔آج ہی انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا

کہ پاکستان میں توڑ پھوڑ سے مغر بی ممالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچ رہا۔انہوں نے کہا میں یقین دلاتا ہوں دنیا کے دیگرممالک کوساتھ ملا کر مہم چلائیں گے جو یورپی ممالک میں توہین رسالت کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔ملک میں بدقسمتی سے مذہبی اورسیاسی جماعتیں مذہب کوغلط استعمال کرتی ہیں۔ کئی سیاسی و دینی جماعتیں اسلام کوغلط استعمال کرتی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں اسلام کو استعمال کر کے ملک کو نقصان پہنچا دیتی ہیں۔ یہ ملک اسلام کےنام پر بنا تھا۔انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ دیگرممالک کوساتھ ملا کر نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف مہم چلائیں گے اوراقوام متحدہ میں معاملہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button