فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا، وہ کل پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طیعت خراب ہوئی تھی۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان

کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج صبح جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جتھے پیٹرول بم اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس تھے، حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس ہوگئے، 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ مرکز میں حملے کے لیے 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے، پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی ذاتی دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے کی گئی۔انہوں نے لکھا کہ جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button