عدالت کا کالعدم تحریک لبیک کےخلاف سخت فیصلہ، درجنوں کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج نے کالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکنوں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکن جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تمام ملزمان کو 5 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ ملزمان کو 14 اپریل کو کھاردار پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت جلاو گھیراو اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دوسری جانب لاہور کے یتیم خانہ چوک کے

اطراف میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاجی کارکنوں سے علاقے کو خالی کرانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے لاہور کے یتیم خانہ چوک پر پُرتشدد مظاہرے کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو ‘بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا’ اور ساتھ ہی 4 دیگر عہدیداروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔لاہور کے سی سی پی او کے ترجمان رانا عارف نے بتایا کہ کالعم تنظیم کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button