لاہور یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال پر پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے پنجاب پولیس کا موقف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صبح صبح ایک شر پسند گروہ نے تھانہ نواں کوٹ پر حملہ کر دیا جہاں رینجرز اور پولیس کو پھنسا کر انہوں نے ایک ڈی ایس پی کو اغوا کر لیا اور انہیں کالعدم تنظیم کے مرکز لے جایا گیا ، اس کے علاوہ شدت پسندوں نے تقریباً 50 ہزار لٹر پٹرول سے بھرا ایک آئل ٹینکر بھی اپنے مرکز پہنچایا جہاں سے شر پسندوں نے رینجرز اور پولیس پر پٹرول بم پھینکے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری

کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے شر پسندوں کو پیچھے دھکیلنے اور پولیس اسٹیشن کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ایکشن لیا یہ سب کچھ سیلف ڈیفنس میں کیا گیا بصورت دیگر آج مدرسہ یا مسجد کے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا کوئی منصوبہ نہیں تھا ، جو کچھ بھی کیا گیا یہ اپنے دفاع اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔اس معاملے کے حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ڈی ایس پی نواں کوٹ ڈی ایس پی عمر فاروق کا ویڈیو بیان بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا ، جس میں ڈی ایس پی عمر فاروق ہیں یہ بتا رہے ہیں کہ صبح تھانہ نواں کوٹ لاہور کے سامنے روڈ کھلوانے کے لئے آپریشن ہوا تھا جس میں یہ مظاہرین کے ہاتھوں اغوا ہوئے اور زخمی بھی ہوئے انہیں قاری فاروق صاحب نے ریسکیو کیا۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا،191مقامات کلیئرہوگئے، اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ٹی ایل پی سےکوئی مذاکرات نہیں ہورہے ، وزیراعظم عمران خان نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا ، ہم کسی صورت آپ ﷺ گستاخی کوقبول نہیں کریں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے192جگہوں کوبندکیاتھا جن میں 191مقامات کلیئرہوگئے ہیں اور اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے اور لاہوریتیم خانہ چوک پراب بھی حالات کشیدہ ہیں تاہم 20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے ، ٹی ایل پی کے اکاوَنٹ بلاک ہوں گے ، شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے، 20اپریل کوراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button