کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں نے ’پنجاب پولیس زندہ باد‘ کے نعرے لگا دیئے ، ویڈیو وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے ’پنجاب پولیس زندہ باد‘ کے نعرے لگا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پر تشدد مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں فوٹیجز کی مدد سے کالعم ٹی ایل پی کے 70 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ، دورانِ حراست پولیس کی طرف سے حوالات کی سیر کروائی گئی تو گرفتار کالعدم تحریک لبیک کے کارکن پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور میں کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والے

پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے ٹی ایل پی پر بطور جماعت پابندی لگنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ویڈیوز کی مدد سے کالعدم تنظیم کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ، پولیس نے روایتی انداز اپنایا تو گرفتار کارکن پولیس کی تعریف کرنے لگے جن میں ایک مقامی کونسلر اختر لاوا بھی شامل ہے ، جس کو احتجاج میں کارکنوں کو اکسانے کی فوٹیج سامنے آنے پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق حالیہ پر تشدد مظاہروں کے باعث لاہور میں 38 مقدمات درج کیے گئے ، جن میں اب تک 424 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لاہور شہر میں جس جگہ پر بھی توڑ پھوڑ اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے پولیس نے مقامی شہریوں کی مدد سے ان افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف کالعدم تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما کی زبان بندی کا حکم دے دیا گیا ، محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم دیا ہے ، کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کر سکتا ہے ،محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کر سکتے، ان کے فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپ بھی بند کر دیے گئے ہیں اور کالعدم تحریک لبیک کے کسی رہنما پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button