شیخ رشید نے لاہور یتیم خانہ چوک کی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد جی7 میں سستا رمضان بازارکا دورہ کیا اور بازار میں قیمتوں کا جائزہ لیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنےکےلیےاقدامات کررہےہیں، عوام کو سستے بازاروں کے ذریعے ریلیف دے رہے ہیں، عوام کوسستی اشیا مہیا کریں گے۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی نے ملک کی 192 جگہوں کو بند کیا تھا، جن میں سے 191 جگہیں کلئیر کرادی گئی ہیں،

اس وقت صرف لاہور یتیم خانہ چوک بند ہے اور اب بھی حالات کشیدہ ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے کسی صورت اپنے ایجنڈے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کر دیں گے۔ ٹی ایل پی کے اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔ 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ ٹھنڈا ہو جائے ہو گا۔ رمضان کے سستے بازاروں کے ذریعےعوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button